پاکستان

پی ڈی ایم متحد ،موزوں وقت پر استعفے بھی دینگے' قمر زمان کائرہ

لاہور( ٹی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے اس میں اختلاف کی باتیں کرنے والے بے خبر ہیں،موزوں وقت پر استعفے بھی دیں گے ، حکمرانوں کی چھٹی کرانا ہدف ہے۔
اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاست میں اداروں کی مداخلت ختم کرانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،سیاست میں اداروں کی دخل اندازی ختم ہوگئی تو حکمران اتحاد خود بخود بکھر جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں ،حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،وزیراعظم اداروں کو سیاسی طور پر اپنے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا، بلاول بھٹو سمیت تمام قائدین خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button