اہم خبریں

کراچی:موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر،متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

بارش کہ وجہ سے 5 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں اور انہیں متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا جبکہ مختلف ائیرپورٹس کی 14 پروازیں منسوخ، 82 میں تاخیر

لاہور(ٹی این آئی) کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہواہے، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔شہر قائد میں منگل کی صبح شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے جہاں معمولات زندگی کو شدید متاثر کیاہے وہیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔بارش کہ وجہ سے 5 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں اور انہیں متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا جبکہ مختلف ائیرپورٹس کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں، 82 میں تاخیر ہے۔کراچی پہنچی پرواز ای آر 501 دو بار لینڈنگ میں ناکامی پر واپس اسلام اباد بھیجی گئی۔ لاہور کراچی پی اے 405 اور دبئی کی پرواز ایف زیڈ 335 کو ملتان ائیرپورٹ اتارا گیا۔

اسکردو کراچی کی پرواز 1 گھنٹہ انتظار اور لینڈنگ میں ناکامی پر سکھر اتاری گئی۔ جدہ کراچی کی نجی ائیر کی پرواز ای ار 812 کو اسلام منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی سے سکھر، کوئٹہ اور اسلام اباد کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے دبئی کی نجی ائیر لائن کی 2 چارٹڈ پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔دبئی لاہور کی نجی ایئر کی 2  پروازیں پی اے 416، 417 اور گلگت اسلام اباد کی قومی ائیر کی 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد ائیرپورٹ کی 20 پروازوں میں 1 سے 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد کراچی کے مابین 11 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button