اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن کے نام کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے والے ریونیو افسران کو گرفتارلیا

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی ائی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف جعلسازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کروانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے عظمی خان کے دو شریک ملزمان افضل سلیانہ نائب تحصیلدار اور اسلم خان پٹواری کو گرفتار بھی گرفتار کیا ہے ۔

تفصیلات مطابق ڈاکٹر عظمی خان نے ضلع جھنگ میں ایک ہزار کنال سے زائد زرعی زمین خریدی اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسکو اپنے نام کروانے کی کوشش کی۔ جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے اس ساری خریدو فروخت بارے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ اس خرید کردا زمین کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اور متعلقہ افسران نے بھی اس ریکارڈ سے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے نے زمہ داران کےخلاف کروائی کرنے کا فیصلہ کیا مگر اس دوران ملزمان نے ضلع جھنگ میں 310 کنال اراضی دھوکہ دہی سے ڈاکٹر عظمی کے نام منتقل کردی۔ گرفتار ملزمان نے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے رقبہ ڈاکٹر عظمی خان کے نام منتقل کیا اور بعد ازاں رقبے کا اصل ریکارڈ غائب کر دیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق
عظمی خان کے نام انتقالات کا پرت سرکار بھی غائب ہے جب اینٹی کرپشن نے مشکوک انتقالات، دھوکہ دھی اور جعل سازی سازی کے الزامات کی تحقیقات کیں تو انکوائری میں ڈاکٹر عظمی اور دیگر ملزمان جعلسازی میں ملوث پائے گئے جس پر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ڈاکٹر عظمی اور دیگر 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ انکوائری میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان نے دھوکہ دھی سے تمام رقبہ پہلے مختلف لوگوں کے نام منتقل کیا اور بعد ازاں تمام زمین کے انتقالات ڈاکٹر عظمی کے نام کر دیے گئے حالانکہ عظمی خان ضلع جھنگ کی رہائشی نہیں مگر اس نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے رقبہ اپنے نام منتقل کروایا۔اینٹی کرپشن دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button