
اہم خبریں
سندھ بارکونسل بھی جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کی مخالف ۔
کراچی (ٹی این آئی نیوز )سندھ بارکونسل نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کی مخالفت کردی۔
سندھ بار کونسل نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کے وقت جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ڈپٹی نیب پراسکیوٹر تھے، پاناما کیس میں بینچ کا حصہ تھے۔
سندھ بار کونسل نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پربھی اظہار تشویش کیا اور کیس کا فیصلہ بلا تاخیر کرنے کا مطالبہ کیا۔