پاکستان

مسلم لیگ(ن)طلال چوہدری کی فی الفور بنیادی رکنیت ختم کرے' مسرت جمشیدچیمہ

لاہور(ٹی این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبرگڈگورننس کمیٹی مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ طلال چوہدری ماضی میں بھی خواتین اراکین کو ہراساں کرنے کا عادی ہے ،اس معاملے میں کام کی جگہ پر خاتون کو ہراساں کرنے کے قانون کااطلاق کیا جائے، کیا سیاسی جماعتیں اس قانون سے بالا تر ہیں، لیگی قیادت اورخصوصاًمریم نواز کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی قابل مذمت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اس قانون کے تحت ملوث شخص ملازمت کیلئے تاحیات پابندی کا شکار ہوتا ہے،
مسلم لیگ (ن) لیگ اس قانون کے تحت طلال چوہدری کی بنیادی رکنیت کو فی الفور ختم کرے ،طلال چوہدری پر کسی بھی جماعت سے سیاست پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی سکول میں ایسے واقعہ کے ملزمان پر تاحیات ملازمت پر پابندی عائد کی گئی ہے، کیا سیاسی جماعتیں اس قانون سے بالا تر ہیں، لیگی قیادت کو اس معاملے پر فوری وضاحت کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت متاثرہ خاتون کے ساتھ ہے اور اسے ہرطرح کی قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button