پاکستان
بلاول بھٹو زرداری کی عالم دین مولانا عادل خان کے قتل کی مذمت
اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالم دین مولانا عادل خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک درس گاہ کے مہتمم اور علمی شخصیت کا قتل ایک بڑا سانحہ ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے اہل خانہ سے اس سانحے پر اظہار افسوس کیا ۔
انہوںنے کہاکہ مولانا عادل خان کے قاتلوں نے صوبے میں امن اور احترام کی روایتوں کو پامال کرنے کی کوشش کی ہے۔ چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔