
لاہور (ٹی این آئی)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن (ر) سہیل چودھری کی زیرصدارت اپنے دفتر میں دوسرا اردل روم منعقدہوا۔پولیس افسران اورجوانوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اردل روم میں رخصت، عرض و معروض اور تبادلوں کیلئے مجموعی طور پر326جوان پیش ہوئے۔اردل روم میں پیش ہونے والے303 پولیس جوانوں کی تبادلوں جبکہ چھٹی،عرض و معروض کی23درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہفتہ وار چھٹی ہر جوان کا حق ہے جس پرہرصورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔اختیارات سے تجاوز،رشوت ستانی پر زیرو ٹالرنس، محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ روبرو شنوائی کا مقصد سفارشی کلچر ختم کر کے جوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ ٹرانسفر پالیسی پر پورا نہ اترنے والے جوانوں کا تبادلہ ان کی منشاء کے مطابق کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تعیناتی کی مدت، زیر التواء محکمانہ انکوائری اور دیگر قانونی وجوہات پر تبادلے نہیں کئے جائیں گے۔