اہم خبریں

ڈاکٹر عارف علوی کی جامعہ فاروقیہ کے مولانا عادل کے قتل کی مذمت

اسلام آباد (ٹی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ فاروقیہ کے مولانا عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ ہمیں اس وقت اتحاد و یگانگت کی شدید ضرورت ہے، واقعے میں ملوث افراد کو انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔صدر مملکت نے مولانا عادل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہل خانہ سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا ہے ۔صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ،صدر مملکت نے غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ عارف علوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button