اہم خبریں

ضمنی الیکشن این اے 75ڈسکہ:حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد:حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم  عمران خان  سے قانونی ٹیم نے ملاقات  کی جس میں انہیں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ کے لائحہ عمل پر مشورہ دیا۔

قانونی ٹیم کی رائےکی روشنی میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری وزیر اعظم نے دی۔

حکومت پنجاب نے انتظامی افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلےکوبھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کمشنر ڈسکہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈسکہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا، اس کے علاوہ کمشنر اور آر پی او کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب کو بھی جواب دہی کیلئے طلب کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button