اہم خبریںپاکستان

نالائق وزیراعظم نے ڈھائی سال بعد ہاتھ کھڑے کر دئیے کہ مجھے کام نہیں آتا۔

بہاولپور (ٹی این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈھائی سال بعد ہاتھ کھڑے کر دیے کہ مجھے کام نہیں آتا، جعلی اور نالائق وزیر اعظم کو گھر بھیجیں گے۔
بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ فوج جانتی ہے وہ کرپٹ نہیں ، علیمہ باجی نے کروڑوں روپے وائٹ کرالیے ،گندم اور ایل این جی پر ڈاکہ ڈالا، بلین ٹری کے درخت نجانے کہاں گئے ؟
مریم نوازکاکہنا تھاکہ27 ارب روپےکی میٹرو 127 ارب روپے تک چلی گئی، کیا مہنگائی کے طوفان، نالائقی، نااہلی، قومی مفاد فروشی، کشمیر فروشی اور مہنگی ترین بجلی اور گیس کو تبدیلی کہتے ہیں؟ کیا تابع دار کو تبدیلی کہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے کہتے تھے کہ جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہوگا تبدیلی نہیں آئےگی، سن لو ! پنجاب ظلم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، پنجاب کےاٹھنے پر ٹانگیں کاپنتی ہیں،سلیکٹڈ نے آپ کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا تھا۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان حکم کریں توبہاولپور کے سمندر کا رُخ اسلام آباد کردیں؟ بہاولپورکا سمندر اسلام آباد پہنچ گیا تو جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت میں بیٹھےلوگ استعفیٰ دےدیں، نواز دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا، آج 80/90 روپے کلو ہے،چینی 52 روپے تھی، آج 120 روپے کلو ہے، میں چاہتی ہوں کہ جلد از جلد جعلی وزیراعظم کو گھر بھیجیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button