اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز سانحہ مچھ کےخلاف کوئٹہ میں اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے۔

کوئٹہ (ٹی این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سانحہ مچھ کےخلاف کوئٹہ میں جاری دھرنے میں پہنچ گئے۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ریاست نے دہشتگردی کی کمر توڑنے اور نیشنل ایکشن پلان پر علمدرآمد کا کہا تھا، ریاست سے اپیل ہے کہ وطن سے محبت کرنےوالوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
دھرنے کے شرکا سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ، مولانا عبدالغفور حیدری، احسن اقبال نے بھی خطاب کیا اور اظہار یکجہتی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button