پاکستان

پاکستان میں آج زرعی شعبے میں ترقی کی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ،وفاقی وزیر فخر امام

اسلام آباد (ٹی این آئی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج زرعی شعبے میں ترقی کی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ،ہم لوگوں کو وہ غذائیت نہیں دے رہے جو دینی چاہیے ،ہمیں اپنی خامیوں کا جائزہ لینا ہو گا۔ جمعہ کور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انسان کی زندگی کیلئے غذا بنیادی جزو ہے ،اس وقت دنیا میں 7 ارب لوگ آباد ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم کب تک قرض پر انحصار کرتے رہیں گے ۔
انہوںنے کہاکہ ہم ایک خود مختار ملک کے شہری ہیں ،ہمیں بہت سارے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔ فخر امام نے کہاکہ پاکستان میں آج زرعی شعبے میں ترقی کی پالیساں بنائی جا رہی ہیں ،ہم لوگوں کو وہ غذائیت نہیں دے رہے جو دینی چاہیے ،ہمیں اپنی خامیوں کا جائزہ لینا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے گزشتہ 25 سال میں زراعت اور اپنے لوگوں کی بہتری کیلئے کام نہیں کیا ،ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا ۔
انہوںنے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں موسمی تبدیلیوں بے رواں سال کپاس کو متاثر کیا ،رواں سال ہماری کپاس کی پیدوار کم ہو گئی ،ہمارے پاس زراعت کی ترقی کے لیے بہترین سائنسدان موجود نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بہترین لیڈر ہے وہ مسائل سے نہیں گھبراتے ،وزیراعظم کہتے ہیں جو پرفارمنس دیکھائے گا وہی رہے گا ،۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button