ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات وسیع پیمانے پر کرنے کا فیصلہ
لاہور (ٹی این آئی )ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب میگا کرپشن کیسیز پر جاری تحقیقات کو جلد نمٹانے کے لئے متحرک ہو گیاہے میگا سکینڈلز پر تیز ترین پیش رفت کے لئے ایپیکس انویسٹی گیشن ریویو ٹیم بنا دی
اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیم کا اجلاس ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے میگا سکینڈل پر روزانہ پیش رفت کے حوالے سے ہیڈ کوارٹرز پر ٹیم بنا دی چار سینئر ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہائی پروفائیل کیسیز پر پیش رفت سے آگاہ کرے گی ٹیم ڈائریکٹر ویجلینس عبدالسلام عارف کی سربراہی میں کام کرے گی ۔ ڈی جی گوہر نفیس کے مطابق
ڈائریکٹر ایڈمن شفقت اللہ مشتاق، ڈائریکٹر لیگل اور ڈائریکٹر ٹیکنکل بھی ٹیم میں شامل ہیں ایپیکس انویسٹی گیشن ریویو ٹیم قبضہ مافیا اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کی خلاف جاری کریک ڈاؤن پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔ گوہر نفیس کے مطابق
ٹیم آٹا اور شوگر ملز سکینڈل پر ریکوری کی بھی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے گی۔ ڈی جی گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن کو ایک مستعد اور فعال ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ گوہر نفیس کے مطابق عام آدمی کا حکومتی اداروں پر اعتماد بحال ہونا گُڈ گورننس کی طرف پہلا قدم ہے۔گوہر نفیس نے کہا ہے کہ
اینٹی کرپشن پنجاب ایک ذمہ دار اور غیر جانب دار تفتیشی ادارہ ہے۔