اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

نگران وزیر اعلٰی پنجاب پروگرام اب چمکیں گے گاوں کے ویژن کوسبوتاژ کرنے کے لئے مبینہ طور پرسمبڑیال پٹواریوں نے تحریک انصاف کی ٹائیگرز فورس کے انتخاب کرنے کا انکشاف

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

سمبڑیال ( نمائندہ ٹی این آئی ) 8 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں وزیر اعلی محسن نقوی کی طرف سے،،صفائی مہم گاؤں چمکیں گے،،  کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لئے مبینہ طور پرسمبڑیال پٹواریوں نے تحریک انصاف کی ٹائیگرز فورس کے انتخاب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

،باوثوق ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوے ضلع سیالکوٹ چاروں تحصیل سیالکوٹ، پسرور،ڈسکہ اورسمبڑیال میں یونین کونسلوں کی سطح پر ورک چارج بھرتی کئے جن کو قومی خزانہ سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ کی مد میں ادا کئے جائیں گے جس پروگرام کو ضلع سیالکوٹ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کوسراہتے ہوے خوشی کا اظہار کیا۔

مگر یونین کونسل کی سطح پر متعلقہ پٹواریوں نے ایسے اچھے اقدام کو سبوتاژ کرنے کے کے لئے اچھی شہرت اور معزز شخصیات کے انتخاب کی بجائے تحریک انصاف کے ٹائیگرز فورس کے جوانوں کا انتخاب کرنا مناسب سمجھا ،جس کا  منہ بولتا ثبوت تحصیل سمبڑیال اپنی مثال آپ ہے ہمارے ذرائع اور اسسٹنٹ کمشنر  کے آفس سےجاری کی جانے والی لسٹوں کامطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوا پاکستان تحریک انصاف سے مبینہ طور پر وابستگیاں رکھنے والےچند پٹواریوں نے یونین کونسل کے سیکرٹری اور گاؤں کے نمبردار کی مشاورت کے بغیر ہی ان پڑھ ناگوار  اچھی شہرت نہ رکھنے والےلوگوں کا انتخاب کرکے پڑھے لکھے معزز لوگوں کو نظرانداز کرنا مناسب سمجھا جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جانے لگا ہے۔

اہل علاقہ کے معززین لوگوں نے شکوہ کرتے ہوے بتایا کہ سمبڑیال میں زیادہ تر تعداد سرکاری ملازمین کی ہمدردیاں تحریک انصاف کے ساتھ پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے نگران حکومت کے اس احسن اقدام کو ثبوتاز کرنے کے لئے سمبڑیال سرکل پٹواری اور گرداور صاحبان نے تحریک انصاف کے لوگوں کا انتخاب کیا،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ پٹواریوں نے پڑھے لکھے افراد کو مبینہ طور پر جرائم پیشہ لوگوں کو چیئرمین اور اس کی  کمیٹی کے ارکان معززین افراد کا بھر پور انتخاب کرنے میں کردار ادا کیا اور درجن کی تعداد میں غلط ناموں کے ساتھ لسٹوں کی تحریر کی جس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

اہل علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ایسے اچھے پروگرام کو سبوتاژ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم سرکاری اہلکاروں نے ایسی غفلت کا مرتکب اعلی افسران اور پٹواریوں کے ذمے ڈالنے کااعتراف کیا ہے؟یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی کامیابی کے لئے گاؤں کے نمبردار کا کلیدی کردار ہوگا مگر پٹواریوں نے مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر کی باتوں کا مذاق اڑاتے ہوے من پسند حواریوں کو نوازنے کا ٹھیکہ لے لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button