
لاہور (ٹی این آئی)اینٹی کرپشن ساہیوال، راولپنڈی اور ڈی جی خان کا رشوت خور افسران کے گرد گھیرا تنگ ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور پٹواری سمیت تین سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال اشفاق رحمان کی نگرانی میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جعفر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھو ں گرفتار کیا جبکہ سرکل آفیسر زاہد علی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کی علاوہ ازیں اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پٹواری مرزا محمد سلیم کو جعلی گفٹ ڈیڈ تیار کرنے پر گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول نقوی کی نگرانی میں سرکل آفیسر ذوالفقار بازید نے پٹواری کے خلاف کاروائی کی اوراینٹی کرپشن ڈی جی خان نے ٹریپ ریڈ کر کے سکندر حیات قانونگو کو چالیس ہزار رشوت وصول کرتے گرفتار کرلیا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہناہے پنجاب بھر میں کرپٹ اور رشوت خور سرکاری افسران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
