
کرک میں غیر قانونی فیکٹری پر چھاپے کے دوران سوئی گیس کے افسروں پر حملہ
C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman
لاہور (ٹی این آئی نیوز)کرک میں غیر قانونی فیکٹری پر چھاپے کے دوران سوئی گیس کے افسروں پر حملہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیم نے کرک میں پلاسٹر آف پیریس کی غیرقانونی فیکٹری میں گیس چوری کرنے پر چھاپہ مارا۔ اس ٹیم کی نمائندگی سوئی گیس کے افسران مقامی پولیس اور AC بی ڈی شاہ کر رہے تھے۔ یہ غیرقانونی فیکٹری جڈاسماعیل شاہ میں شمس الرحمٰن کی ملکیت ہے۔ فیکٹری میں گیس کی فراہمی سوئی گیس کی 6 انچ قطر کی لائن میں سے غیر قانونی کنکشن لگاکر کی جارہی تھی۔
چھاپے کے دوران فیکٹری مالک اور ملازمین نے نہ صرف مزاحمت کی بلکہ ٹاسک فورس ٹیم کو پولیس کی موجودگی میں ذدوکوب بھی کیا۔ جس کے دوران انجنئیرامجد الرحمٰن ڈپٹی چیف انجنئیر اور خالد رٖحیم اور کزئی سنئیر انجنئیر شدید زخمی ہوگئے۔ ان دونوں افسران کو طبی امداد کے لئے کوہاٹ پولیس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس واقعہ کی ایف آئی آر فیکٹری مالک کے خلاف درج کروادی گئی ہے۔
سوئی گیس آفسیر ایسوسی ایشن اس واقع کی بھر پور انداز میں مزمت کر تی ہے اور حکام بالا سے اپیل کرتی ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کر وائی کی جائے۔
ایسوسی ایشن کے منتخب صدر احسان اللہ بھٹی اور منتخب جنرل سیکٹری احمد آفتاب اشرف کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام اور زمہ داران کے خلاف کا روائی سے نہ صرف ایمان دار اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ گیس چوروں کو حوصلہ شکنی بھی ہو گی۔