اہم خبریںپاکستان

بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے، نوازشریف

Editor Arshad Mahmood Ghumman

 

ملاقات میں میاں رؤف عطا نے نوازشریف سے درخواست کی کہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کریں۔اعلامیے کے مطابق تمام رہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کےحل پرقومی اتفاق رائے قائم کیا جاسکے گا۔میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اورامن کی بحالی کےلیے جمہوری طرزعمل ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔

 

نوازشریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا اور انہوں نے ہر ممکن اقدامات کرنے اور امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔

 

نوازشریف نے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ صوبے کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔سابق وزیراعظم  نے بلوچستان کے مسائل کے حل کےلیے وفاقی حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ بلوچستان اورملکی بہتری کےلیے مستقبل میں مشاورت جاری رکھنے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button