اہم خبریںجرم وسزا

فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور ( ٹی این آئی)فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس کو گزشتہ روز ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد میں طلب کیا گیا تھا ۔رانا شعیب ، محکمہ مال ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ریکارڈ سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد محمد عمیر رانجھا کے سامنے پیش ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا شعیب ادریس کو انکوائری نمبر 744/2021 میں اینٹی کرپشن فیصل آباد میں طلب کیا گیا تھا ۔رانا شعیب کے خلاف اینٹی کرپشن میں دو انکوائریاں چل رہی ہیں ۔ رانا شعیب نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی بس سٹینڈ قائم کیا تھا ۔ رانا شعیب نے میونسپل کارپوریشن سے منظوری اور این او سی کے بغیر کمرشل مارکیٹ قائم کی۔ رانا شعیب نے سرکاری زمین پر قبضہ اور مختلف محصولات کی مد میں خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پنچانے کا الزام ہے جس کی چھان بین کے لئے تمام فریقین کو بُلایا گیا تھا ۔ رانا شعیب کو اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے سوالنامہ تھما دیا گیا۔ رانا شعیب سترہ اگست بروز منگل کو جوابات کے ساتھ دوبارہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمیر رانجھا کے سامنے پیش ہوں گے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ رانا شعیب اور متعلقہ محکموں کے افسران ریکارڈ سمیت بلایا تھا ۔ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے انکوائریوں کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button