جرم وسزا

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا بڑافیصلہ، ماتحت عدلیہ کے جج خوش ہوگئے

لاہور(ٹی این آئی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی خصوصی ہدایت کے بعد پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے ججوں کولیپ ٹاپ فراہم کردیئے گئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مطابق صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ کی سول اورسیشن عدالتوں کے ججوں کو ایک ہزار 756 لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے ہیں، جن میں سے سول عدالتوںکے ججوںکو1102 جبکہ سیشن عدالتوںکے جج صاحبان کو654 لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں۔ لاہور کے 189 سول اور149 سیشن ججوں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں، اٹک کے ججوںکو30 ، بہاولنگر کے 32جج صاحبان ، بہاولپور کے46 ، گوجرانوالہ کے 80، رحیم یار خان کی 43، راولپنڈی کے 135 ،ملتان کے 74ججوں کولیپ ٹاپ فراہم کردیئے گئے ہیں،دیگر اضلاع کے ججوں کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوںکو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا کہناہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججوں کو لیپ ٹاپ کی فراہمی سے جوڈیشری میںڈیجٹیلائیزیشن کو فروغ ملے گا جس سے جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button