پاکستانجرم وسزا

وفاقی حکومت نے پندرہ پولیس افسران کے تقر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (ٹی این آئی)وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی سمیت 15 سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر سینئر جوائنٹ کو سیکرٹری ریلوے تعینات کر دیا گیا جب کہ ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی محمد سعید، ایس ایس پی ذیشان اصغر اور اختر حیات کی خدمات حکومت بلوچستان کے سپرد کر دی گئیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی رائے بابر سعید، ڈی آئی جی شوکت عباس، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ اور ایس ایس پی لیاقت علی ملک کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے حوالےکر دی گئی ۔
علاوہ ازیں ڈی آئی جی اختر عباس کو جوائنٹ سیکرٹری ہیومن رائٹس، ڈی آئی جی منصور الحق رانا کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ اینڈ فرنٹیر ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی ایف سی عبدالجبار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس گریڈ 18 کے افسر محمد انکسار خان افغان کی خدمات فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ایوب کی خدمات فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button