عمر عبداللہ گھمن کا بلدیاتی الیکشن میں تحصیل ناظم الیکشن لڑنے کا اعلان
سمبڑیال(ٹی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی نائب صدر ، ناظم یونین کونسل روڑس سمبڑیال عمر عبداللہ گھمن نے بلدیاتی الیکشن میں تحصیل ناظم سمبڑیال الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا.
عمر عبداللہ گھمن نے گزشتہ روز سمبڑیال کے سیاسی و سماجی کارکنوں سے اپنے ڈیرہ چک جیتا پر میٹنگ کے دوران اعلان کیا .
انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم سمبڑیال کا الیکشن لڑنے کا سوچ سمجھ کر اعلان کیا ہے اس وقت سمبڑیال انتقامی سیاست کا ما حول گرم ہے جس کو شکست دے کر صیح معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کروں گا۔
انتقامی سیا ست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا جائےگا ۔انہوں نےکہا کے 5سال یونین کونسل روڑس سمبڑیال کی بطور ناظم خدمت کی اور سمبڑیال کی عوام کی اپیل پر تحصیل ناظم سمبڑیال الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے .
میرے سمبڑیال کی سیاست میں داخل ہونے کی وجہ سے بڑوں بڑوں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں .
جن کو واضح طور پر میسج دیتا ہوں کہ انتقامی سیاست چھوڑ کر صیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کریں ورنہ ایک دن ان کو منہ کے چنے چبا دوں گا ۔