پاکستان
آپ شہباز شریف کو گرفتار کر لیں یا مریم نواز کو گرفتار کر لیں یہ تحریک نہیں رکے گی'چوہدری محمد برجیس طاہر
ننکانہ صاحب(ٹی این آئی )سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جو لوگ( ن) میں سے( ش) نکالنا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ن میں سے ش یا میم کبھی نہیں نکلے گا چاہے آپ شہباز شریف کو گرفتار کر لیں یا مریم نواز کو گرفتار کر لیں یہ تحریک نہیں رکے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی قانون ہوتا تو شہباز شریف نہیں.
بلکہ عاصم سلیم باجوہ گرفتار ہوتا شہباز شریف کی گرفتاری اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہوئی اگر عاصم سلیم باجوہ کا معاملہ عدالت نہیں دیکھتی تو ہم اس معاملے کو اے پی سی اور رہبر کمیٹی کے سامنے رکھیں گییہ بات اب یہاں نہیں رکے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی انتقامی پالیسیاں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں شہباز شیف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔