جرم وسزا

اینٹی کرپشن کا چھاپہ ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (ٹی این آئی) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کا ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن گجرات پر چھاپہ ۔ انسپکٹر ایکسائیز کو ہزاروں روپے رشوت سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن گجرات نے ایکسائیز انسپکٹر علی عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم نے دس ہزار روپے بطور رشوت وصول کی۔
ایکسائیز انسپکٹر علی عمران سے رشوت کی رقم برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف پرچہ اینٹی کرپشن تھانہ گجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن سرکل آفیسر گجرات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر ٹریپ ریڈ کیا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button