
لاہور(ٹی این آئی)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر مجھے جعلی مقدمات میں نہ اُلجھایا جاتا تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ حافظ آباد کے حنیف محمد سٹیڈیم میں ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہاں آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں، مجھے اس ضلع کے لوگوں سے بڑا پیار ہے۔ جس پیار محبت سے میرا استقبال کیا ہے میرے دل میں بے گناہ محبت کے جذبات جاگ گئے ہیں, میں پہلے بھی یہاں آیا ہوں لیکن ایسا منظر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا, جو پیار نواز شریف کے لیے ہے وہ آج نظر آرہا ہے۔جلسے میں آئی بہنیں بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں. میں ملک سے باہر تھا لیکن آپ سب میرے دل میں تھے.