اہم خبریںجرم وسزا

(PPSC)پیپر لیک سکینڈل میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عثمان اینٹی کرپشن کی گرفت میں۔

Editor in chief:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل میں گزشتہ روز بڑی پیش رفت ہوئی جب سکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کو اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے جیو فینسنگ کرکے گرفتار کر لیا ملزم کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی تھی۔ ملزم سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد رُوپوش ہوگیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام نے عثمان کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ملزم کو آج ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا جس پر معزز جج صاحب نے ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

سکینڈل کے باقی ملزم پہلے ہی جیل میں ہیں۔ملزم عثمان وقار اور غضنفر کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا۔ ملزمان گینگ کی صورت میں کام کر رہے تھے۔ امیدواران سے پیسوں کی ڈیلنگ بھی ملزمان مل کر کرتے جو بعد میں برابر تقسیم ہو جاتے۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان پیپر لیک گینگ کا سرغنہ ہے جس سے مذید انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button