شہر شہر سے

موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان اس وقت کسی قسم کی سیاسی رسہ کشی کا متحمل نہین ہو سکتا،عمر عبداللہ گھمن

سیالکوٹ( ٹی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما عمر عبداللہ گھمن سابق ناظم یونین کونسل روڑس نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان اس وقت کسی قسم کی سیاسی رسہ کشی کا متحمل نہین ہو سکتا۔ سیاسی قوتون کو سوچنا ہو گا کہ اس افراتفری کا فائدہ کس کو پہنچے گا ۔ حیرانگی اس بات پہ بھی ہے کہ کہ ہم پارلیمان مین اپنے مسائل کیون نہین حل کر سکتے ۔ عمران خان پہلے سیاستدان ہین اور پھر وزیراعظم بھی ۔ وزیراعظم کو حالات کو مدنظر رکھتے ہوے اپوزیشن سے بامقصد مزاکرات کرنے چاہئیں۔ تاکہ ملک کو کس قسم کی کشیدگی سے بچایا جا سکے ۔
پہلے ہی عوام معاشی بحران کی وجہ سے سخت پریشان ہین ۔ سیاست کو عبادت سمجھنے والے سیاست دانون کو جمہوری اختلافات کا سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ ایسی مین ملک اور قوم کا مفاد ہے ۔ احتساب وقت کی ضرورت ہے اور صاف شفاف احتساب کو ترجیحی بنیادوں پہ کرنا چاہیے ۔ حکومت کو ازخود اپنے اپکو احتساب کے لیے اپنے اپکو پیش کرنا چاہیے ۔ ہر ادارے کو ازادنہ اپنا کام کرنا چاہیے ۔ ادارون کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں کو مل بیٹھ کر قانون مین ترامیم کرنی چاہین ۔ سیاستدانوں نے اگر سنجیدگی سے اپس کے معاملات کو درست نہین کیا تو عوام کا اعتبار جمہوریت سے اٹھ جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button