اہم خبریںجرم وسزا

نئےڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن (ر)محمدسہیل چوہدری کی دفتر آمد کے موقع پردفتری عملے نے پرتپاک استقبال

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن (ر)محمدسہیل چوہدری کی دفتر آمد کے موقع پردفتری عملے نے پرتپاک استقبال کیااور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز کوپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سہیل چوہدری نے سنٹرل ہَب،آپریشنز روم، اسٹیبلشمنٹ، اکاؤنٹس سمیت دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ کیا۔شعبوں کے انچارجزنے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنی اپنی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔سہیل چوہدری نے برانچ انچارجز کو دفتری امور مکمل کمپیوٹرائزڈکرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر بنانے کے لئے جدید لائحہ عمل اپنایاجائے گا۔سرکاری امور میں بہتر نتائج کیلئے سٹاف اور افسران کو تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام برانچز کی روز مرہ کارکردگی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مد د سے ایک دوسرے سے مربوط کر کے مزید بہتربنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button