اہم خبریں

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کمشنر فیصل آباد سمیت متعدد سیکریٹریز کے تبادلے کر دئیے۔

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تبدیل کئے جانے والوں میں 1۔ سیکرٹری (سروسز) محکمہ سروسز صائمہ سعید کو سیکرٹری پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا2۔ سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ محمد شہریار سلطان کو سیکرٹری (سروسز) محکمہ سروسز تعینات کر دیا گیا3۔ چئیرمین پنجاب پرائیویٹیشن بورڈ سلمان اعجاز کو سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشر تعینات کر دیا گیا4۔ تعیناتی کے منتظر علی سرفراز حسین کو سیکرٹری محکمہ فوڈ تعینات کر دیا گیا5۔ کمشنر فیصل آباد ثاقب منان کو محکمہ سروسز میں تعینات کر دیا گیا6۔ سیکرٹری انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ زاہد حسین کو کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا7۔ سیکرٹری پنجاب ہاوسنگ اینڈ اربنگ لیاقت علی چھٹہ کو سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا8۔ ممبر ہنجاب ریونیو اتھارٹی سید مبشر حسین کو سیکرٹری پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کر دیا گیا۔9۔ سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ مظفر خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔10۔ سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سلمان غنی کو سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورسز) محکمہ فنانس تعینات کر دیا گیا۔11۔ ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن صالحہ سعید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب تعینات کر دیا گیا۔12۔ امبرین ساجد کو ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کر دیا گیا۔13۔ ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیئر پنجاب فرید احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔14۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ ایکسائز ٹیکسیشن رضوان اکرم شیروانی کو ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا.

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button