اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرزکے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ہیں،  ان  ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی ) سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرزکے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کےڈپازٹ کی مدت میں مزیدایک سال کی توسیع کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ہیں،  ان  ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button