اہم خبریںپاکستان

آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ

آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ائیربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک جبکہ 696 سے زائد زخمی ہوئے۔پاک افواج نے افغان طالبان رجیم کی 226 چیک پوسٹس تباہ کیں اور  35 کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم کے 198 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ائیربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حملے میں بگرام ائیربیس کا ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button