لاہور،کپتان ہربحران کاصفایاکرتے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں :ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (ٹی این آئی) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کپتان ہربحران کاصفایاکرتے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں،لوٹ مار کا دور اب گزر چکا ہے، گزشتہ حکومتوںمیںمحض چند شہروں پر ترقیاتی وسائل خرچ کئے گئے،ماضی کے کر پٹ حکمرانوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے، ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں،کپتان نے ملک کو بحرانو ں سے نکال لیا ہے تر قی کا سفر شروع ہوچکا ، ان شاءاللہ ہمارا پیاراملک تحریک انصا ف کے دور میں دنیا کی سپر طا قتو ں میں شامل ہو جائے گا۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھرپورمشاورت سے دوررس بلکہ دباﺅمیں وہ زیادہ درست فیصلے کررہے ہیں۔ ماضی میںقومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے اور لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔