
لاہور(ٹی این آئی)پاکستان مشکل حالات میں امن کے ایک مضبوط ستون کے طور پر ابھرا ہے۔ چوہدری نصیر عباس سدھو ایم این اےنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ثابت قدم قیادت، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی شب و روز جاری سفارتی سرگرمیاں، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مضبوط اسٹریٹجک بصیرت کے ساتھ، پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے فعال اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتھک کاوشیں اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ پاکستان نہ صرف اندرونی استحکام بلکہ پورے خطے میں دیرپا امن کے لیے بھی پُرعزم ہے۔
