
ضمنی الیکشن حلقہ PP-84خوشاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دو ملازمین کیخلاف انضباطی کاروائی کا حکم
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
لاہور (ٹی این آئی، )حلقہ PP-84 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن، ر ائے سلطان بھٹی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دو ملازمین کے خلاف فوری انضباطی کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دو ملازمین عبدالرؤف جسراء اور عبداللہ بنجی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین خان کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ دونوں ملازمین کا تعلق محکمے کے ٹیچنگ اسٹاف سے ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ملازمین و عہدیداران انتخابی امیدواران کی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں ملازمین کے خلاف فوری انضباطی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور 23اپریل کو کا روائی کی رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
