صحت و تعلیم

جامعہ کراچی بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2020 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی(ٹی این آئی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2020 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کا 10 اگست 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 ستمبر 2020 ء کو منعقد ہوگا،جبکہ 12 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 18 ستمبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کا 08 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 15 ستمبر 2020 ،جبکہ 11 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ 17 ستمبراور 13 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 19 ستمبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button