اہم خبریںجرم وسزا

بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔چیئرمین نیب

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے جبکہ بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اپنے بیان میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ  نیب کی بدعنوان عناصر کے خلاف کوششوں میں تیزی آئی ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت گروپ یافرد سے کوئی تعلق نہیں، نیب سارک کے تمام ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ نیب کی فعال انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ نیب نے بدعنوان عناصر سے 714 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جبکہ متعلقہ احتساب عدالتوں میں 1130 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ پلی بارگین جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی متعلقہ احتساب عدالتیں منظوری دیتی ہیں،  پلی بارگین کے بعد ملزم تحریری طور پراپنا جرم تسلیم کرتا ہے اور ملزم لوٹی گئی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرواتا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کیے ہیں، نیب بیوروکریسی کا بھی احترام کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button