ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو وائیٹ ہاوس کا مہمان بننے کے لئے 6 ووٹ درکار
نیو یارک (ٹی این آئی)امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن جیت کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔

امریکی عہدہ صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 264 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے
امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن مشی گن سے 16 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے اور اس طرح جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لیے صرف 6 ووٹ درکار
ان چاروں ریاستوں میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد56 ہے لہٰذا چاروں ریاستوں میں جیتنے پربھی ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ 268 ہوجائیں گے جو صدارتی کی کرسی پر بیٹھنے کے لیے 2 ووٹ کم ہیں۔
امریکی ذرائع کہمطابق ایک ریاست میں بائیڈن اور 4 میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جب کہ 6 الیکٹورل ووٹوں پرمشتمل نیواڈا میں جوبائیڈن ٹرمپ سےآگے ہیں۔
ٹرمپ کوپنسلوینیا، نارتھ کیرولینا، جارجیا اور الاسکامیں برتری حاصل ہے جب کہ نیواڈا میں 75 فیصدووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جہاں سے جوبائیڈن کو 8 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے نیویارک سے میدان مار لیا ہے اور کولوراڈو سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
