پاکستان
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ، سیاسی مداخلت سے جے آئی ٹیز تبدیل ہوتی ہیں، عطا اللہ تارڑ
لاہور (ٹی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ سیاسی مداخلت سے جے آئی ٹیز تبدیل ہوتی ہیں۔
بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں پی ٹی آئی والے داخل ہوئے تو ان سے مزاحمت نہیں کی گئی تھی۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کے 20 سال سے فوج کے ساتھ تعلقات ہیں تاہم ہمارے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات سے متعلق قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا۔