اہم خبریں
وفاقی حکومت کے فورو دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے سنجیدہ ہے اسد عمرکا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
اسلام آباد (ٹی این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ کر کہاہے کہ وفاقی حکومت کے فور,دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے سنجیدہ ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ،کراچی کی بطور جدید شہر ترقی ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری لی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ متعلقہ محکموں کو پی سی ون پر نظر ثانی تیز کرانے کی ہدایات کریں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کیا جائیگا ۔