اہم خبریں

عثمان بردارکی چھٹی فیصلہ ہوگیا، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پیر کو حلف اٹھائیں گے

By Editor arshad Mahmood Ghumman

 

لاہور  (ٹی این آئی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے  پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،وہ پیر 24 مئی کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بطور رکن صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور دیگر حلقوں کے اسرار پر چوہدری نثار علی خان نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ اجلاس میں اگر وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار بجٹ پاس نہ کروا سکے تو انہیں مستعفی ہونا پڑے گا

 

جس کے بعد جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے حمایت پر مسلم لیگ ن بطور ایوان بالا کے لئے چوہدری نثار کو نامزد کرے گی ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار کے ڈلیور نہ کر نے پر کچھ حلقوں نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر ن لیگ بھی پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت کے خاتمے کے لئے مکمل طور پر تیار ہو چکی ہے دوسری طرف  شہبازشریف  نے بھی پی ڈی ایم کو متحد کرنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ظہرانے پر مدعو کر رکھا ہے

 

جس کے پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کر لیا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئیندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں ن لیگ عثمان بزدار پر عدم اعتماد کرنے والےجہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کو ٹکٹ بھی دے گی۔

 

تاہم ن لیگ کے چند راہنماایسے اتحاد سے فی الحال انکاری ہے۔جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار بھی اپنی وزارت اعلی بچانے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ان کی خواہش کے مطابق ترقیاتی فنڈز دینے کے لئے قومی خزانہ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button