اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا اپنےالفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا‘، خواجہ آصف کا علی امین کے خطاب پر ردعمل آ گیا

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

 

انہوں نے کہا کہ اگراس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو دہشتگردی کنٹرول کرلے یامانےکہ یہ دہشتگردوں کے حلیف ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اپنے الفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا۔

 

انہوں نے کہا کہ تقریرمیں یہ بھی بتاناتھاکہ پہلی بار شہبازشریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے، جلسے میں رنگ بازی کرتے ہو۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔

 

علی امین کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا، نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملے گا، ایسی قوم ملے گی اور نہ ایسا جذبہ ملے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button