اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون کر کے شاباش دی

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون کر کے شاباش دی۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان کے اقدامات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادری دکھانے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی اور کہا کہ آپ نے پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام نقائص دور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جنسی زیادتی سے متعلق سخت آرڈیننس لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button