پاکستان

اللّہ نے ارشد ملک کو توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے۔مریم نواز

لاہور (ٹی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کوسزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک کی وفات پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ٹویٹر پر ٹویٹس کرتے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، کہا کہ سابق جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔ معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے.
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق جج ارشد ملک کے انتقال پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔اللّہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئےاور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیےبلیک میل کیا، استعمال کیا
انہوں نےسابق جج کی مغفرت کی دعا بھی کی، اللّہ ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں۔ مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے۔ اللّہ ظالم کے ساتھ نہیں۔ ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللّہ کا نظام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنے والے سابق جج ارشد ملک کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button