پاکستانجرم وسزا

بڑوں کی گرفتاریوں کا خدشہ آیف آئی اے منی لانڈرنگ کیس حتمی مراحل میں داخل

لاہور ٹیاین آئی ) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے بے نامی 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا ہے ۔ منی لانڈرنگ کیس میں رواں ہفتے مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین، علی ترین، سلمان شہباز اور دیگر افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ سلمان شہباز کے 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس ان کے ملازم اور دیگر افراد کے نام پر ہیں، مذکورہ اکاؤنٹس میں 10.5 ارب روپے بھجوائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف بھی تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔وفاقی وزیر خسرو بختیار کو بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ ایف آئی اے نے ترین فیملی اور سلمان شہباز کو 2 طلبی کے نوٹس بھجوائے، اب تیسرا نوٹس بھیج کر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اس کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button