پاکستان

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی ) الیکشن کمیشن نے 12ستمبرکو منعقد ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کی لئے صوبہ پنجاب میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ مانیٹرنگ ٹیمیں کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کریں گی اور رپورٹ صوبائی الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اسلام آباد بھیجیں گی۔ مانیٹرنگ ٹیمیں امیدواران کی انتخابی مہم مانیٹر کریں گی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ کنٹونمنٹ کی حدود سے اوور سا ئیزڈبینرز، ہورڈنگز، پوسٹرز وغیرہ اتروانا بھی مانیٹرنگ ٹیموں کی ذمہ داری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بطور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے جو کہ مانیٹرنگ ٹیموں کی سربراہی کریں گے۔
لاہور میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر باسط علی کی سربراہی میں آٹھ ممبران پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیم نے لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اور کنٹونمنٹ حدود سے تمام اوورسائیزڈبینرز، پینا فلکسز اور ہورڈنگز کو اتروایا۔ علاوہ ازیں امیدواران کی انتخابی مہم کی بھی مانیٹرنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button