پاکستانجرم وسزا

سی اینڈڈبلیو ایم اینڈ آر ہائی وے کو 6ارب کا ٹیکہ لگانے والے چیف انجینئر کو انکوائری کمیٹی کے کنوینئر بچانے کے لئے متحرک۔


لاہور(ٹی این آئی )سی اینڈڈبلیو ایم اینڈ آر ہائی وے کو 6ارب کا ٹیکہ لگانے والے چیف انجینئر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور ندیم الدین کی انکوائری تاحال رد کی ٹوکری کی نظر ،مبینہ طورپرمذکورہ انکوائری کرنے والی کمیٹی کے 3ارکان نے مک مکا کے بعد خاموشی اختیارکرلی،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سی اینڈ ڈبلیو کو پنجاب بھر کی سڑکوں کی مینٹنس، کارپٹ اور سڑکوں کے پیچ ورک کے لئے 8 ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جو اس وقت کے چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے اورموجودہ چیف انجینئر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہورندیم الدین نے مبینہ طور پر ما تحت 10ایگزیکٹیو انجینئرزز اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے ناقص مٹیریل اور فرضی بوگس ادائیگیاں کروا کر کروڑوں روپے کی کمیشن حاصل کرنے اورمحکمہ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن اسد نے تین رکنی پروپ کمیٹی کے احکامات جاری کئے جس میں چیف انجینئر بلڈنگ ساﺅتھ جاوید بشیر سلہریا، ایس ای فرخ زمان اور جمیل بسرا شامل تھے ،2ماہ قبل مذکورہ انکوائری کمیٹی کے افسران میں سے جاوید بشیر سلہریا کو چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ساﺅتھ زون لاہور سے تبدیل کرکے چیف انجینئر لاہوررنگ روڈ اتھارٹی مقررکیا،ایس ای فرخ زمان کو گریڈ19سے 20میں ترقی دے کر چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے تعینات جبکہ ایس ای جمیل بسراءکو راولپنڈی تعینات کردیا گیاجبکہ محکمہ نے چیف انجینئر ندیم الدین ایم اینڈ ہائی وے کو بھی تبدیل کرکے چیف انجینئر پنجاب پلاننگ ڈیزائن تعینات کردیا ، انکوائری کمیٹی کے مذکورہ افسران نے مبینہ مک مکا کرتے ہوئے چیف انجینئرندیم الدین سے بازپرس کرنے کی بجائے خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کے باعث قومی خزانہ میں کروڑوں روپے کی پائی جانے والی بے ضابطگیاں اور کرپشن سامنے نہیں آسکی ہے ،یادر ہے کہ مذکورہ چیف انجینئر ندیم الدین کے خلاف 8ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) کوانکوائری کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں،اس حوالے سے انکوائری کمیٹی کے سینئر ممبر جاوید بشیر کا کہناہے کہ کمیٹی کے تمام ارکان ٹرانسفر ہوچکے ہیںجس کے باعث انکوائری میں پیش رفت نہیں ہوسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button