اہم خبریںپاکستان

ضمنی الیکشن این اے 75سیالکوٹ 4: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نےحلقہ میں پولنگ سٹیشنز پررزلٹ میں تاخیر کی تحقیقات شروع کر دیں۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز )صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب حلقہ NA-75سیالکوٹ، کے ضمنی انتخاب کے نتیجہ کی تیاری میں تاخیر کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب اور ڈائریکٹر الیکشن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق رات02:30بجے ڈی آر او NA-75سیالکوٹ نے صوبائی الیکشن کمشنر،پنجاب کو اطلاع دی کے متعلقہ حلقہ کے360پولنگ اسٹیشنز میں سے 20پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ موصول نہیں ہوا اور پریزائیڈنگ آفیسرز بھی دفتر ریٹرننگ آفیسر میں نہیں پہنچے۔ اطلاع ملتے ہی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈی پی او، آر پی او اور آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا لیکن کسی نے بھی فون نہیں اٹھایا۔ مسلسل کوشش کے بعد رات 03:45پر آرپی او سے رابطہ ہوسکا، اور صبح 04:30بجے ڈی پی او نے اطلاع دی کہ متعلقہ 20پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ریکارڈ اور پریزائیڈنگ آفیسرز ڈھونڈنے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔ اس کے بعد صبح 06:00بجے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران بمعہ پولنگ ریکارڈ ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق ان 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کا خدشہ ہے۔ تا ہم صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب بمعہ اپنی ٹیم اس تمام معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور تمام پولنگ ریکارڈ کو چیک کیا جارہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب نے کہا کہ اس واقع سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کی آئینی و قانونی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے سرانجام نہیں دیا۔ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button