چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی عدلیہ کے بارے میں بڑاحکم جار ی کر دیا
لاہور(ٹی این آئی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کی سپیشل انسپکشن کاحکم دے دیا، ہر ہفتے دو اضلاع کی عدالتوں کی کارکردگی اور مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں لودھراں اور نارووال کی عدالتوں کی خصوصی فزیکل انسپکشن کی جائے گی،اس سلسلے میںلاہور ہائیکورٹ میں تعینات جوڈیشل افسران کو خصوصی انسپکشن کے فرائض سونپے گئے ہیں،لودھراں اور نارووال کی انسپکشن کےلئے چار چار جوڈیشل افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انسپکشن ٹیموں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سیشن ججز اور سینیئر سول جج صاحبان شامل ہیں۔انسپکشن ٹیمیں ضلعی عدالتوں کی مکمل انسپکشن کے بعد اپنی رپورٹس چیف جسٹس محمد قاسم خان کو پیش کریں گی۔خصوصی انسپکشنز کے آغاز سے سائلین کو ہر ممکن سہولیات اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہدوحیدسپیشل انسپکشن کے تمام مراحل کی نگرانی کریںگے اوراس حوالے سے انہوں نے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور انسپکشن ٹیموںمیںشامل جوڈیشل افسران کو خصوصی ہدایات بھی دیں