حکومت 16اکتوبر کے جلسہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے'محمد برجیس طاہر
ننکانہ صاحب(ٹی این آئی)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ حکومت 16اکتوبر کے جلسہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں نہیں پھنسنے دیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے منتظم، جلسہ 16 اکتوبر گجرانوالہ، سلمان خالد عرف پومی بٹ، سابق ڈپٹی میئر میونسپل کمیٹی سٹی صدر گجرانوالہ، اور لیگی ایم این ایسابق وفاقی وزیر، بیرسٹر عثمان ابراہیم کی دعوت پر مرکزی نائب صدرچوہدری محمد برجیس طاہر ایم این ایسابق وفاقی وزیرگورنرانکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران 16 اکتوبر کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
دریں اثناء اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما علی اشرف واہلہ نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن این اےـ117، ضلع ننکانہ صاحب، اپنے قائدین چوہدری محمد برجیس طاہر اور میاں اعجاز حسین بھٹی، کی قیادت میں بھرپور طریقے سے تاریخ ساز شرکت کرے گی16 اکتوبر، بروز جمعہ صبح 09:00am بجے، چوہدری محمد برجیس طاہر اور میاں اعجاز حسین بھٹی، کی قیادت میں سانگلہ ہل ڈیرہ برجیس طاہر پر عظیم الشان تقریب سے انتہائی اہم خطاب اور بعدازاں ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ گجرانوالہ جلسہ میں تاریخ ساز شرکت کی جائے گے تمام، لیگی عہدیدران، کارکنان، سوشل میڈیا ٹیم برجیس طاہر کے ممبران اور عوام، کو محسن پاکستان/حلقہ میاں محمد نواز شریف کی اپیل پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے شرکت، دعوت اور وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایات کی جاتی ہیں اللہ پاک، ہمیں اس عظیم تاریخ ساز مقصد میں کامیابی عطا فرمائے اللہ پاک، آپکا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔