اہم خبریںجرم وسزا

اینٹی کرپشن نے اشتہاری مجرم شوکت علی کو قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے باہر گرفتار کر لیا۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز) لاہور ریجن اے کے سرکل آفیسر منصور نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ جعلساز اشتہاری مجرم شوکت علی کو قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے باہر گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جعلسازی سے تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کے پرسنل لوجر اکاؤنٹ سے پانچ کروڑ نکلوائے تھے۔ ملزم شوکت علی اکاؤنٹ برانچ میں اسسٹنٹ ہے۔ملزم اینٹی کرپشن کو مقدمہ نمبر 20/06 میں مطلوب تھا۔ ملزم پر دوران تفتیش الزام ثابت ہو چکا ہے۔ملزم کو عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔ ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button