اہم خبریںپاکستان

پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا حلف لیں گے، ابتدائی وزراء کی لسٹ فائنل

Chief Editor, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا حلف لیں گے، ابتدائی وزراء کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے وزراء آئندہ 2 روز میں حلف اٹھائیں گے، جن کی تعداد 15 ہوگی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔پنجاب کابینہ میں عظمیٰ بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق بلال یاسین خوراک اور مجتبیٰ شجاع ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی اتبدائی کابینہ میں خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات بھی 15 رکنی کابینہ میں وزیر ہوں گے جبکہ رانا ثناء اللّٰہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ کو وفاق میں لے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مریم نواز کی کابینہ میں پرویز رشید کو معاون خصوصی جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کو وزیر بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button